سوات   (مارننگ پوسٹ) کورونا اپنے بنجے گاڑنے لگا پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے 8 ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، پہلے ایک اہلکار میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی دیگر ملازمین کے نمونے لینے پر عملے کے مزید 7افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے، تمام 8ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق ان ملازمین میں ایک کا تعلق تحصیل کبل اور باقیوں کا تحصیل. بابوزئی سے ہے ان تمام متاثرہ افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے اہلخانہ کے نمونے بھی لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجوادئے گئے ہیں۔