سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ گھریلوں صارفین نے گیس شیڈول مسترد کرتے ہوئے گیس فراہمی کو یقنی بنانے کا مطالبہ کردیا،انتظامیہ کے طرف سے جو شیڈول جاری کیا گیا ہے وہ نامناسب ہے ،گھریلوں صارفین کے لیے گیس فراہمی کا وقت بڑھایا جائے گزشتہ سال جو شیڈول پمپوں کو دیا گیا تھا وہ بحال کیا جائے جس پر گلکدہ کے رہائشی عرفان خان نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلوں صارفین کے لئے گیس فراہمی کا وقت بہت کم دیا گیا ہے،انہوں نے فضل حکیم ایم پی اے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں جو نیا گیس شیڈول جاری کیا گیا ہے وہ بلکل غیر مناسب ہے،اس پر نظر ثانی کرکے گھریلوں صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کو صارفین کے لیئے یقینی بنائی جائی
مینگورہ گھریلوں صارفین نے نیاگیس شیڈول مسترد کردیا
