سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل کے علاقے نارنج پوڑہ میں جھگڑے میں فائرنگ سے دو بچے زخمی ، سیدواسپتال منتقل کانجو تھانے کے ایس ایچ او یار محمد کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے نارنج پوڑ ہ میں دوہ ہمسائیوں کے درمیان جھگڑے پر ایک فریق فضل دادا نامی شخص نے کلاشنکوف نکالا جس پر گھرکے خواتین اور رشتہ داروں نے اس کو پکڑ لیا جس پر کلاشنکوف اچانک چل پڑا جس سے ان ہی کے گھر کے دو بچے رشید اور فضل معبو د زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیاہے پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لیاہے جبکہ ملز یارمحمد فرار ہوگیاہے۔