سوات (مارننگ پوسٹ) آل سوات پرائیویٹ پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک نمائندہ آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم منعقد ہوا ، اجلاس میں پیرا میڈیکس سے تعلق رکھنے والے کو الیفائیڈ پریکٹیشنرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، کانفرنس سے ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ڈسٹرکٹ نائب ناظم عبدالجبار خان ، پی ایم اے پی کے انور خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے واجد علی خان ، قومی وطن پارٹی کے فضل رحمان نونو ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، جمعیت علماء اسلام کے شمس الرحمن ، ڈاکٹر خالد محمود،محمد آیاز ، اسرار احمد ،یوسف شاہ باچہ اور کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشرز کے تمام جائز اور درینہ مطالبات کے مکمل حمایت کا اعلان کیا ،مقررین نے کہا کہ کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کے کلینکس کے بندش معاشی قتل قرار دیتے ہیں ، لہٰذا یہ ظلم ، جبر اور بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے ، اگر یہ بند نہ کیا گیا تو اس سے مزید ضلع سوات میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوجائے گا ، سرکاری ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس پریکٹیشنرز پر پاپندی نہیں ہے تو پرائیویٹ سطح پر کیوں پاپندی لگایا جارہاہے ، مقررین نے کہا کہ پریکٹیشنرز پر پانبدی سے پہلے میڈیکل فیکلٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے اور تمام کوالیفائیڈ پر یکٹیشنرز کے کلینکس پر چھاپوں کا سلسلہ ختم کیا جائے ، یہ ایک سستا زیر علاج دشوار گزار پہاڑی مقامات پر غریب عوام کو گھر کے دہلیز پر سستا نرخ پر دستیاب ہورہاہے ، اگر ہسپتال کا صورتحال دیکھا جائے تو ہمارے ہسپتالوں کاکارکردگی صفر کے برابر ہے ، عوام کو کسی قسم کے سہولیات میسر نہیں ہے ، عوا اپنے اپنے محلوں اور علاقوں میں فوری اور سستا علاج کررہا ہے ،اخر میں پرائیویٹ پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور بہت جلد آئندہ لائحہ عمل تیار کیاجائے گا ۔