سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں 6 ماہ کی معطلی کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، طلبہ کی سکول آمد کا سلسلہ جاری رہا، مینگورہ شہر میں گورنمنٹ ہائی سکول بنڑ نمبر 1 میں صبح سب سے پہلےانٹری کرنے والے کلاس دہم کے طالب علم سلیم زادہ کو پرنسپل اختر حسین نے پھولوں کا ہار پہنا کر انعام بھی دیا، سکول پرنسپل نے میڈیا کو بتایا کہ سکول گیٹ پر طلبہ کو ماسک فراہم کیا جا رہا ہے، ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد طلبہ کو کلاسز میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے، سکولز انتظامیہ کے مطابق طلبہ کیلئے سینیٹایزر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کیا جائے گا۔
سوات میں 6 ماہ کی معطلی کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
