سوات (مارننگ پوسٹ )تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی آیاز احمد ولد نثاراحمد کواغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،بیس سالہ مقتول کی لاش ضلع باجوڑ سے برآمد کر لی گئی ، لاش جب گھر پہنچی تو صف ماتم بچھ گئی ،مقتول کی ماں اور بہنوں نےلاش سے لپٹ کر روتی رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حیدر علی نامی شخص جوکہ گاوں منجہ توتانوبانڈئی کبل سوات کا رہائشی ہے اور مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے قاتل حیدر علی مقتول آیازاحمد کی چاچی کابھائی ہے انہوں نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے مقتول ایازاحمد جوکہ تین بہنوں کی اکلوتا بھائی ہے کو اغوا کر کے باجوڑ لے گیاوہاں پر ان قیمتی گاڈی چھین لیا گیااور ان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول کے اغوا کا مقدمہ پہلے سے تھانہ کانجو میں درج کیا گیا تھا، پولیس اور گھر والے ساری رات مقتول کو تلاش کرتے رہے تو بروز جمعرات باجوڑسے مقتول کی لاش مل گئی۔کانجو تھانہ کے ایس ایچ اومجیب عالم خان نے انتہائی مہارت سے ملزم کو ٹریس کرکے جائے وقوعہ کے مقام پر ہی مقامی پولیس کے مدد سے گرفتار کرکے ان سے آلا قتل اور مقتول کی ٹی زیڈ گاڈی برامد کردی گئی۔مقتول ایاز احمدکو بروز جمعہ مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا۔مقتول کی لاش جب گھر پہنچی تو ہر آنکھ نم نظر آئی۔مقتول کی والدہ اور بہنوں نے اپنے لخت جگر سے لپٹ کر روتی رہی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اہلیان علاقہ نے بروقت کاروائی کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کردی گئی۔