سوات:جماعت اسلامی حلقہ خواتین سابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ رمضان المبا رک میں آن لائن درس قرآن کا ٓآغاز کرونا وائرس کے پیش نظر شروع کیا گیا سے اندرون وبیرون ملک بہت سے لوگوں نے استفادہ حاصل کیا حلقہ خواتین کے تحت فیس بک لائیو اور یو ٹیوب چینل سے پیش کیا جانے والا شیح الحدیث مولانا عطاء الرحمان کا آن لائن دورہ تفسیر قرآن الحمد اللہ مکمل ہوگیا جس سے عام لوگوں نے بہت استفادہ حاصل کیا علاوہ ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے سوشل میڈیا پر نوجوان خواتین کے لئے 20رمضان المبارک سے چھ روزہ آن لائن لیکچر دینے کا بھی آغاز کیا جیسے یوتھ ٹرینر صبا ثاقب پیش کررہی ہیں سابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ اس سلسلے کا اختتامی لیکچر صدر جے آئی حلقہ خواتین پاکستان کوثر مسعود پیش کریں گے یاد رہے کہ کرونا وائرس کے باعث نقل وحرکت پر پابندی کے وجہ سے رمضان میں میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے جانب سے آن لائن اصلاحی لیکچرز خصوصی دورس و تفسیر قرآن اور دورہ قرآن جاری کئے گئے جن سے ملک اور بیرون ملک افراد نے کثیر تعداد نے استفادہ کیا