(مارننگ پوسٹ)سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات اور صحافی تنظیموں کے مابین پائی جانی والی اختلافات کو دورکرنے کے صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن پر سوات کے کارکن صحافیوں کا خوشی کا اظہار، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ حکومت او رمحکمہئ اطلاعات کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ صوبائی حکومت اور محکمہئ اطلاعات کو منصفانہ فیصلے پرصحافیوں نے صوبائی حکومت اور محکمہئ اطلاعات اور خاص کر صوبے کے نڈر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سوات کے صحافیوں نے ریلی نکالی اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پر یس کلب پر عرصہ دراز سے ایک مخصوص ٹولا اور اخباری مالکان قابض ہیں۔ وہ کارکن صحافیوں کو پریس کلب کی ممبر شپ نہیں دے رہے ہیں۔ اس ناانصافی کے خلاف سوات کے کارکن صحافیوں نے صوبائی حکومت اور محکمہئ اطلاعات کو ایک تحریری درخواست دی تھی کہ سوات پریس کلب کو ان قبضہ مافیا سے واگزار کراکے اس میں اصلاحات کی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوات پریس کلب میں گذشتہ کئی سالوں سے جو فنڈز اورگرانٹ صوبائی حکومت کی جانب سے دیا گیا ہے، اس طرح محکمہئ اطلاعات کی جانب سے جن غیر صحافی افراد کے لیے سوات پریس کلب کے توسط سے جو علاج معالجے کے لئے 68 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں، ان سب کا آڈٹ کیا جائے۔
سوات پریس کلب سیل، کارکن صحافیوں کا خوشی کا اظہار، مٹھائیاں تقسیم
