سوات(مارننگ پوسٹ)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری منظور احمد نے یونیورسٹی آف سوات کے دورہ کیا۔اس موقع پر اُنھو ں نے اعلیٰ تعلیم کے نظام میں بہتری کے موضوع پر یونیورسٹی آف سوات کے منعقد کردہ ایک روزہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی آف سوات کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کیا تھا۔ سیمینار میں ضلع بھر کے سرکاری کالجوں کے پرنسپل صاحبان اور ڈائریکٹر کالجز محمد روز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے سیمینار کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور خاص کر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف سوات کے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر ناصر شاہین، کنٹرولر امتحانات محمد ریاض، رجسٹرار محبوب الرحمان کے علاوہ ڈاکٹر حسن شیر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز نے شرکاء کو اعلیٰ تعلیم کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔ جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات نے اعلیٰ نظام تعلیم میں بہتری لانے کے حوالے سے تجاویز سامنے رکھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے سیمینار کے انعقاد کو بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ترقی اور ترویج کا باعث بنیں گے۔سیمینار کے اختتام پر سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹی آف سوات کے زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں