سوات: خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث جاری جزوی لاک ڈائون کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات سمیت پورے صوبے کے سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے, ملک میں کورونا وائرس ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان حالات میں سیاحتی کی صنعت کو نہیں کھولا جا سکتا, ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت, ثقافت, کھیل, آثار قدیمہ, میوزیم و امور نوجوانان خوشحال خان نے کیا,سیکرٹری محکمہ سیاحت خوشحال خان نے کہا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کویڈ 19 ایمرجنسی میں ہونے والی مختلف پیشرفت پر عمل پیرا ہے, ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اس وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے جس کے بعد سیاحوں کیلئےسیاحتی مقامات کھولے جائیں گے, اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے نئے ایس او پیز کا مسودہ تیار کیا ہے تاہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب وقت پر اس کی منظوری دی جائے گی اور مطلع کیا جائے گا.
سوات سمیت پورے صوبے میں کرونا وائرس کے باعث سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ
