سوات (مارننگ پوسٹ) ڈینگی مچھروں اور ان کی افزائش کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی زیر صدارت منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غور وخو ض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم ایز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کے لیے عوامی آگہی مہم پر زور دیا جائے۔ اپنے اپنے علاقوں میں بلاک فیکٹریوں، ٹائر شاپس،سروس سٹیشنوں اور گھروں وغیرہ میں کڑے پانی کے بروقت بہاؤ کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔ ڈی سی سوات نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی مچھر کے انڈے اور لاروا کو تلف کرنے پر توجہ دیں۔ اگر محکمہئ صحت کے ساتھ کسی سہولت کی کمی ہو، تو فوری طور پر اپنی ضروریات ان کو پیش کریں، تاکہ صوبائی حکومت سے بھر وقت حاصل کئے جائیں۔ اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کا بندوبست یقینی بنائیں اور”واسا“ اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسیِ آب اور دوسرے نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
سوات،ڈینگی مچھرکی افزائش کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
