سوات (مارننگ پوسٹ)    سوات میں کورونا نے خطر ناک صورتحال اختیار کرلی ،مزید3افراد جاں بحق، جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 40افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد880ہوگئی۔مزید17افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد368ہوگئی۔ سوات میں ہفتہ کو ریکوری ریٹ42 فیصد، منفی ریٹ66فیصد اور مثبت ریٹ24فیصد ریکارڈ کیا گیا۔