سوات(مارننگ پوسٹ)ملالہ یوسفزئی کے پاکستان آمدپر سوات میں لوگوں نے خوشی کا اظہارکیاہے اور زیادہ ترلوگوں نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہرکی ہے، تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی پاکستان پہنچے کی خبر پر سوات بربھر میں خوشی کا اظہار کیاگیاہے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس پرا س وجہ سے حملہ ہوا کہ انہوں نے سوات میں مخدوش حالات میں بھی لڑکیوں کے تعلیم کے لئے آواز اٹھائی اور اخر کار ان کی محنت اور تعلیم کے لئے جدوجہد کو بین الاقوامی اداروں نے تسلیم کی اور ان کو تعلیم کے لئے کام پر نوبل انعام سے نوازا گیا، سوات کے لوگ ملالہ یوسفزئی کی سوات امد کے لئے بے چین ہے اور لوگوں کا کہناہے کہ وہ ملالہ کو پرتپاک استقبال کرینگے ۔