سوات(مارننگ پوسٹ) تنظیم خپل کلی وال کوکارئی تھانے میں نئے ایس ایچ او روشن علی کے تعیناتی کے فیصلے کو سراہتی ہے،ان کو دوبارہ یہاں واپس آنے پر خوش آمدید کہتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتون کے ساتھ خلوص دل سے اپنے فرائص سرانجام دینے میں کوئی کسر نہین چھوریں گے۔تنظیم محکمہ پولیس کے ضلعی سربراہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس اہم علاقے کے لئے اچھے پولیس آفیسر کا انتخاب کیا۔ تنظیم کو یقین ہے کہ اب یہاں کرونا وبا پر کنٹرول رکھنے کے لئے ایک منظم حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ تنظیم محکمہ پولیس کے ساتھ اس حوالے سے بھرپور تعاون کرے گی۔ اور یقین رکھتی ہے کہ وہ ‘خپل کلے،پاک کلے، کے منصوبے میں تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے اس علاقے کو ایک مثالی صاف ستھرا گاوں بنانے میں پوری دلجمعی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔