خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے ایلم پہاڑی میں سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ گذشتہ روز مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں شدت پسندوں کو سوات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ مبینہ مقابلے میں ہلاک محمد وہاب ولد شاکراللہ کو بنڑ مینگورہ، انعام اللہ ولد تاج محمد کو خریڑئی مٹہ اور رحمت اللہ ولد حبیب اللہ کو قمبر مینگورہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ گذشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس کے پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف ایلم کی پہاڑی میں آپریشن کر رہے تھے کہ شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جو پولیس کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھے۔
ضلع بونیر میں ہلاک ہونے والے شدت پسند سوات میں سپرد خاک
