خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں تزئین وآرائش منصوبے کیلئے گزشتہ روز محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری 8کروڑ روپے محکمہ صحت نے صوبے کے18اضلاع کے ہسپتالوں کوجاری کردیئے ، تفصیل کیمطابق محکمہ صحت نے2016میں ہسپتالوں میں تزئین وآرائش کیلئے تین ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا تھا جس کے سلسلے میں گزشتہ روز فنڈز جاری کر دیئے ذرائع کیمطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال لکی مروت اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کرک کیلئے25،25لاکھ روپے جبکہ لکی مروت کے تین ہسپتالوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال ،تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال سرائے نورنگ اور سٹی ہسپتال کیلئے مجموعی طور پر دس ملین( ایک کروڑ روپے)کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کو25لاکھ روپے، صوابی کے دو ہسپتالوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹر یار حسین کیلئے مجموعی طور پر70لاکھ روپے، ٹائپ ڈی ہسپتال خوازہ خیلہ اور مٹہ ہسپتال کیلئے مجموعی طور پر50لاکھ روپے جبکہ ہنگو،ایبٹ آباد ،بٹ گرام،بونیر،بنوںاور چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کیلئے بھی25،25لاکھ روپے جبکہ ڈی آئی خان کے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ہری پور کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلئے70،70لاکھ روپے، ،شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور تحصیل ہسپتال کیلئے مجموعی طور پر50لاکھ روپے، ڈی ایچ کیو ٹانک، تحصیل ہسپتالوں ثمر باغ اور چکدرہ کیلئے25،25لاکھ روپے اوردیر اپر کی دو تحصیل ہسپتالوں کیلئے 25،25لاکھ روپے جاری کیے گئے ۔