(سوات)محکمہ موسمیات کے کہنے کے مطابق سوات میں اتوار کی رات سے بدھ تک مون سون کی شدید بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور آندھی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے.تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نیضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤمیں اضافیکے سبب مقامی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارش سے بارساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائی بارشوں کا سلسلہ بدھ کی روز تک جاری رہنے کا امکان ہی سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔