سوات(مارننگ پوسٹ) پٹرول سستا تو ہو گیا ہے مگر سستا ہونے کے بعد سوات کے پٹرول پمپوں سے پٹرول غائب ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سوات کے پٹرول پمپوں سے پٹرول غائب ہیں پٹرول پمپوں پر آئے ہوئے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہری تیل کی فراہمی کے لیے دربہ در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اگر پٹرول غائب کرنا تھا تو پھر قیمتیں کم کیوں کی عوام نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے جو پٹرول پمپ والے پٹرول نہیں دے رہی ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور پمپ مالکان کو پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے جائے تاکہ شہریوں کو پٹرول کی فراہمی یقینی ہوسکے پٹرول نا ملنے سے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں.