سوات(مارننگ پوسٹ)بریکوٹ میں ایس پی طاہرداوڑ کے اغوا اور قتل کے خلاف پختون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسلام آباد جس کو محفوظ علاقہ کہا جاتا ہے، وہاں سے ایک پختون پولیس آفیسرکو اغوا کیا جاتا ہے اور اس کو دوسرے ملک پہنچا کر بے دردی کے ساتھ شہید کیا جاتا ہے، جو حکومت پاکستان کے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ مزید پختونوں کی خونریزی بند کی جائے اور طاہر داوڑ کے قتل کی بین القوامی سطح پر تحقیقات کی جائیں ۔
بریکوٹ میں ایس پی طاہرداوڑ کے اغوا اور قتل کے خلاف پختون تحفظ موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ
