خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں عرصہ دراز سے بند پرائمری ومڈل سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے سفارشات کی تیاری شروع کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 52سکول مانسہرہ میں بند پڑے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پربنوں میں 35 پرائمری اور مڈل سکولز جبکہ ضلع سوات میں28 سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں واضح رہے کہ صوبے میں سکولوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 823 ہے جن میں 20 ہزار545 پرائمری سکولز ،1877 مسجدو مکتب سکول،264 کمیونٹی سکولز اور30 جیکا ماڈل سکولز شامل ہیں اسطرح 1223 سکول شہروں جبکہ21 ہزار494 سکولزدیہات میں قائم ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوامیں28 ہزار 178 سرکاری سکول قائم ہیں جن میں پرائمری سے لیکر ہائر سیکنڈری تک 27 ہزار823 پرائمری سکولوں میں طلباء اور طالبات زیرتعلیم ہیں جبکہ ان سرکاری سکولوں میں سے غیر فعال سکولوں کی تعداد 350کے لگ بھگ شمار کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ بند سکولز میں سے106 لڑکوں کیلئے اور156 لڑکیوں کے لئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 262 بنتی ہے جبکہ لڑکوں کے تین اور لڑکیوں کے 8سکولز پر مشتمل 11 سکولزہائی اورہائیرسیکنڈری لیول کے بند پڑے ہیں ذرائع نے بتایا کہ سکولوں کے غیر فعال ہونے کے باوجود متعلقہ سکولوں کے سٹاف کو ہرماہ باقاعدگی سے تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں جس پر محکمہ تعلیم نے مذکورہ سکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ کھولنے کی منصوبہ بندی شروع کی ہے ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں لیکن بعض وجوہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی