سوات میں کورونا وائرس نے خطرناک صورتِ حال اختیار کرلی۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں کورونا مریضوں کے لئے بستر کم پڑگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔42 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔اس وقت ہسپتال میں 152مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد186 ہے۔