سوات(مارننگ پوسٹ)جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی گرین چوک مینگورہ سے شروع ہوکر نشاط چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کی ۔جس میں دیگر قائدین بھی ہمراہ رہیں ۔ریلی کی اختتام پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حافظ اسراراحمد ، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی شیر محمدنے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور جذبہ حریت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مظلوم کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا ۔