سوات ایکسپریس وے کے پیکج ون یعنی کرنل شیر انٹر چینج سے کاٹلنگ تک کے مین کیرج وے کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 15مئی تک یہ حصہ مکمل جبکہ 21مئی تک کھل جائے گا۔باقی ماندہ تعمیراتی کام پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے اور اپنی معینہ مدت ہی میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اداروں میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی اپنی توجہ رکھی اور سوات ایکسپریس وے کی تعمیر اس کی زندہ مثال ہے