سوات  (مارننگ پوسٹ)  سوات میں بغیر ماسک پہنے افراد کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئے گئے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع بھر میں این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 کے تحت کسی بھی ایسے شخص پر جرمانے یا جیل میں ڈالنے سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں، جو بغیر ماسک کے پبلک مقامات یا سرکاری دفاتر میں گھومتا ہو۔ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کی حدود میں ہوگا۔