سوات  (مارننگ پوسٹ)  مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔آگ سے خواتین سمیت چار افراد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے فضل غفار کے گھر میں آگ لگ گئی،جس سے فضل غفار ان کی اہلیہ، عمران اور ان کی اہلیہ جھلس گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں خواتین کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے بجھا دیا۔