سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے سرکاری ہسپتالوں میں باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید،عوام مہنگے داموں بازار سے ویکسین خریدنے پر مجبور،حکومتی دعووں کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی حکومتی نمائیندوں کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے،سنٹرل اور سیدو شریف ہسپتال میں متاثرہ لوگوں کو زلیل و خوار کر کےواپس بھیج دئے جاتے ہیں،باولے کتوں کے کاٹنے کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہورہی ہے ۔لیکن سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین عدم دستیابی کا لوگ رونا رورہی ہے۔جو لوگ ہسپتال جاتے ہے،تو ان کو ویکسین فراہمی کے بجائے ہسپتال عملہ ان سے بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں بلکہ ان کو بازار سے ویکسین لانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے ،ایک متاثرہ شخص سے سیدو شریف ہسپتال میں کہا گیا کہ ان کے پاس جو ویکسین ہے وہ ایم ایس اور دیگر حکام کے لئے ہے،ان کے اجازت کے بغیر ہم ویکسین کسی کو بھی نہیں دے سکتے واضح رہی کے ان دنوں سوات میں باولے کتوں کے کاٹنے کے کافے شکایات موصول ہو رہی ہے مگر ویکسین موجود نہیں ہے جو موجودہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے
سوات : سرکاری ہسپتالوں میں باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید،حکومتی نمائیندوں کے دعووں پر سوالیہ نشان
