مارننگ پوسٹ:ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُوکانجو مجیب عالم خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش رحمت علی ولد شیرین سکنہ شاہی بازار کانجو کے قبضے سے 1237 گرام چرس اور ایک عدد پستول 30بور بمعہ دو عدد چارجر، 9عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کیخلاف جرم 9DKPCNSA/15AA میں ایف آئی آر درج کرکے پابند سلاسل کر دیا ،اسی طرح ایس ایچ اُو بنڑ زاہد شاہ اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عدنان ولد محمد سلیمان سکنہ برھان خیل نویکلے کے قبضے سے 535گرام ہیروئن برآمد کی ملزم کے خلاف جرم9CKPCNSAتھانہ بنڑ رجسٹرڈ کیاجبکہ تھانہ سیدو شریف کو مطلوب مجرم اشتہاری محمد علی ولد عبد المنان سکنہ طاہر آباد بنڑ کو بھی گرفتار کیا ایس ایچ اُو تھانہ کبل شریف اللہ خان نے نے دوران گشت بمقام ڈڈھارہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رحمان ولدنورداد خان سکنہ نواگئی باجوڑ اور ملزم عصمت اللہ ولدمحمد رحمان سکنہ نواگئی باجوڑ کے قبضے سے 2عدد کلاشنکوف بمعہ 210عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 400جرم 15AA تھانہ کبل در ج کی ایس ایچ اُو بحرین خورشید خان نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مینگورہ کو مطلوب مجرم اشتہاری بجرم 489F/420 محمد علی ولد اجرم سکنہ گورنئی بحرین کو گرفتار کیا ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی کوئی جگہ نہیں اُن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
سوات بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،چرس، ہیروئن و اسلحہ برآمد
