سوات  :   ”واسا“ مینگورہ نے ملوک آباد کی ساتوں مساجد کا پانی بحال کردیا۔ گذشتہ روز ”واسا“نے مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں سات مساجد سے پانی کے کنکشن کاٹ دیے تھے۔ ”واسا“ کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی کے مطابق ان مساجد میں مین لائن سے غیر قانونی کنکشن حاصل کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے باقی گھروں کو پانی نہیں جارہا تھا۔  اب ان مساجد کے کنکشنوں کو قانون کے دائرے میں لاکر ان کا پانی بحال کردیا ہے۔