سوات(مارننگ پوسٹ) یونیورسٹی آف سوات کے ویمن کیمپس کی انچارج خاتون کا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہراسمنٹ اوردھمکیوں کے خلاف پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ خاتون پروفیسر کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار اور پرو ہوسٹ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بے وقت فون کرتے ہیں اور انہیں ذہنی اذیت میں مبتلاکررہے ہیں لہٰذہ پولیس ان کی مدد کرے۔ان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ عرصہ دراز سے خواتین ٹیچرز کے ساتھ نامناسب رویہ اپنائے ہوئے ہے اعلی حکام اس کا نوٹس لیں۔ پولیس نے خاتون پروفیسر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے خاتون کے الزامات کو بے بنیاد ہے قرار دے دیا اور کہاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ضابطے کے تحت انہیں خواتین کے شعبے سے ہٹاکر مین کیمپس میں تبدیل کردیاہے۔
سوات یونیورسٹی انتظامیہ نے خاتون کے جنسی ہراسانی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
