سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈڈویژن کیلئے انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرلیا،اس حوالے سے یوتھ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشفاق منیر اورجنرل سیکرٹری ملک آصف علی شہزاد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ یوتھ کو مزید فعال بنانے اور پارٹی پیغام کو عام کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اس مقصد کیلئے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر قائدین کی ہدایت پر پورے ڈویژن کے دورے کررہے ہیں،اس سے قبل شانگلہ کا دورہ کیا،آج سوات آئے اور اس کے بعد بالترتیب بونیر،دیر،چترال اور ڈویژن کے دیگر اضلا ع کے دورے کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اس پرانے نظام کو بدلنا اور پارٹی منشور کے مطابق ملک میں تبدیلی لانا ہے جس کیلئے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ یوتھ کے ساتھی بھی ہر ممکن کوشش اور اقدام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ یوتھ بہتر اندازمیں عوامی مسائل اور نوجوانوں کی مشکلات کو اجا گر کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی میں تمام فیصلے میرٹ پر ہورہے ہیں جو تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو قابل قبول ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ انصاف یوتھ ونگ کے تمام عہدیداراور ممبران جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اور اس جذبے کے تحت وہ عوام کی خدمت اور پارٹی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں،اس موقع پرسینئر نائب ڈاکٹر شفقت اللہ،ترجمان عابد شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حضرت بلال ودیگر بھی موجود تھے۔