سوات (مارننگ پوسٹ) جماعت اسلامی ضلع سوات کے طرف سے سابق امیر جماعت سلامی پاکستان سید منور حسن کے ایصالِ ثواب کیلئے دفتر الخد مت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں قرآن خوانی،فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں جماعت اسلامی سوات کے ارکان و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن پاکستان اور جماعت اسلامی کے ساتھ بے پناہ محبت رکھنے والے ایک مدبر اور باہمت شخصیت کے حامل رہنما تھے۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی اللہ کی رضا کیلئے وقف کررکھی تھی اور پوری زندگی اللہ کی دین کی قیام کیلئے سرگرمِ عمل رہے،سید منور حسن کی رحلت سے نہ صرف پاکستان ایک مدبر اور عملی سیاستدان سے محروم ہوا، بلکہ پوری امت ِمسلمہ ایک داعی الالحق کی کمی تادیر محسوس کرتی رہیں گی۔ سید منور حسن کے وفات سے جو خلاء پیدا ہوئی ہیں اسے پُرنہیں کیا جاسکتا،تقریب میں منور حسن کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے اس کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
امیر جماعت سلامی پاکستان سید منور حسن کے ایصالِ ثواب کیلئے سوات میں دعائیہ تقریب منعقد
