ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکرم شاہ نے کہا ہے کہ جن خطرات کا ہمیں ڈرتھا وہ خطرہ سر پر آگیاہے اور مقامی سطح پر کو رونا کے وائرس لوگوں میں پھیلنا شروع ہوئی ہیں جس کی حالت تشویشناک ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام بے جا اجتماعات اور غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور حکومتی اقدامات کا پابندی سے پاسداری کریں تو اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ گنجان آباد باالخصوص مینگورہ شہر میں مقامی اہلکار گھر گھر جاکر لوگوں میں علامات کا جائزہ لے رہے اور وہ ان علامات کی بنیاد پر ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے تحت نمازیں گھروں میں ادا کریں
سوات میں حالت تشویش ناک کورونا وائرس مقامی سطح پر لوگوں میں پھیلنا شروع
