سوات   (مارننگ پوسٹ)   مینگورہ میں رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں جعلی کرنسی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بائی پاس چوک قمبر میں ایک شخص امان اللہ سکنہ اولندرشانگلہ کی شک کی بنا پر جامہ تلاشی لے کراس کے قبضے سے 42 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی اور اسے حراست میں لے لیا۔جعلی کرنسی میں 2 نوٹ پانچ ہزار اور  دیگر32 نوٹ ہزار روپے کے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔