سوات(مارننگ پوسٹ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مافیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، پیٹرول کی قیمتوں کا اتار چھڑاؤ عالمی منڈی سے ہوتا ہے پاکستان میں اب بھی ایشیا کے دوسرے ممالک کے بہ نسبت پیٹرول کم قیمت پر مل رہی ہے کورونا وباء کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان تمام تر مشکلات اور مافیا کے خلاف لڑنے کے باوجود غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے ملک میں کورونا کے خلاف کئے گئے اقدامات اور خاص کر سمارٹ لاک ڈاؤن کی پزیرائی اب عالمی سطح پر بھی ہورہی ہے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس کو اپنارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شموزئی تیرنگ میں بجلی فیڈر کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے چھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہے جس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتی ادوار میں شموزئی کو کسی نے ترجیح نہیں دی تھی یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم رہیں بجلی کی کم وولٹیج اور اوور لوڈنگ کے باعث یہاں کے عوام احتجاجی مظاہروں پر مجبور تھے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت میں یہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے یہاں کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو اس مشکلات سے نکالیں گے آج الحمد اللہ پوری تحصیل بریکوٹ میں بجلی وولٹیج کا جو مسئلہ تھا وہ ختم ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیڑ ھ ارب روپے سڑکوں کیلئے مختص ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر سڑکوں پر کام جاری ہیں۔
سوات شموزئی تیرنگ میں بجلی فیڈر کا افتتاح
