سوات (مارننگ پوسٹ) بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں ، بار ایسو سی ایشن نے ہمیشہ بنچ کے ساتھ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجاد ئے ہیں آئندہ کیلئے بھی اچھی کاکردگی کا مظاہر کرے گی ان خیالات کا اظہار پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس سیدارشد علی خان نے سوات بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب صدر حضر معاذ ایڈووکیٹ ،سابقہ صدر اختر منیر ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری جہانگیر ایڈووکیٹ ودیگرنے بھی خطاب کیا ، سیدجسٹس ارشد علی خان نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ کے بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں اور دونوں ایک ہی مقصد کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وکلاء کوشش کریں کہ کسی بے گناہ کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ مظلوموں کو بروقت انصاف مل کر ان کی دادرسی ہوسکے، اس موقع پر نومنتخب صدر حضرت معاذ ایدووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ ایک جسم کی طرح ہے اورہم کوشش کریں گے کہ برادری کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جاسکے،، انہوں نے کہا کہ برادری کی خدمت کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، وکلاء برادری نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ہرحال میں بحال رکھیں گے ، اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے سیدجسٹس ارشد علی خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔
بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں اور دونوں ایک ہی مقصد کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،جسٹس سیدارشد علی خان
