سوات (مارننگ پوسٹ) بریکوٹ کے مینابازارمیں دن دہاڑے خاتون نے شادی سے انکار پر کپڑے کے تاجر کو گولی مارکر قتل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے اخترایوب کے مطابق بریکوٹ کے مینابازارمیں ملزمہ 30 سالہ مسماۃ نیلم نے کپڑے کی دکان میں گھس کر32 سالہ تاجر حسین علی ولد محمدحسین سکنہ پنجی گرام کو گولی مارکر قتل کردیا۔ وہ فرار ہورہی تھی کہ راستے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور مقتول کے درمیان گذشتہ کئی سالوں سے تعلقات تھے۔ ملزمہ کے مطابق مقتول نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا۔ بعد میں شادی سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ملزمہ دو شوہروں سے مطلقہ بھی ہوچکی ہے۔ مقتول بھی شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا
سوات،شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو بھرے بازار میں گولی مارکر قتل کردیا
