سوات : ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں میں اب عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے گا۔ سوات پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور پیشہ ورانہ بنانا انکی پہلی ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس چوکی کوکڑئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعدد ناظمین، کونسلران اور معززین علاقہ نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا اور امن کے قیام کیلئے سوات پولیس کے کردار کو سراہا۔
مینگورہ:پولیس چوکی کوکڑئی میں کھلی کچہری کا انعقاد
