محکمہ انسداد دہشتگردی نے تحریک طالبان کے اہم رکن کو مردان سے گرفتار کرلیا،معلومات کے مطابق 2011 کو دہشتگرد ی میں ملوث شوکت حیات نے دیگر انتہا پسندوں کے ہمراہ تحریک طالبان سوات کے کمٓانڈر مولانا فضل اللہ کے ایما پر جامع مسجد واقع بازار فتح پور میں سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لئے بارودی مواد پریشر ککر میں رکھاتھا جس کو بر وقت بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا تھا جس کے خلاف 2011 میں دہشتگردی کا مقدمہ تھانہ خورشید خان شھید سوات میں درج کیا گیا تھا مزکورہ بالا تحریک طالبان ملا فضل اللہ کا اہم ساتھی ہے جس کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی تھی ملزم کو سائنسی خطوط کے زرئعے ٹریس کر کے ملاکنڈ چوک مردان سے گرفتار کی گیا اور اس سے تفتیش جاری ہے
تحریک طالبان سوات کا اہم رکن مردان سے گرفتار
