سوات(مارننگ پوسٹ)تھانہ غالیگے پولیس کاانٹیلی جنس بنیاد پر بروقت کامیاب کاروائی ۔رستم کوچ کے خفیہ خانوں سے 60بوتل شراب برآمد، ضلعی پولیس آفیسرسید اشفاق انور کے خصوصی ہدایت پر منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے احکامات کی روشنی میں ایس پی خانخیل خان اور ایس ڈی پی اُو سرکل بریکوٹ بادشاہ حضرت کے نگرانی میں ایس ایچ اُو اختر ایوب تھانہ غالیگے ہمراہ کلیم جان ASIمعہ نفری پولیس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے سوات شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ یکنگ کے دوران لاہور سے سوات آنے والا رستم کوچ نمبری 1152کے خفیہ خانوں سے 60بوتل شراب برآمد کرکے اشفاق عالم ولدفردوس سکنہ ملاخیل بریکوٹ پر تھانے غالیگے میں ایف آئی آر درج کی۔ عوامی حلقوں نے پولیس کے کارکردگی کوسراہتے ہوئے ہرممکن تعاؤن کی بھی یقین دہانی کرائی۔
تھانہ غالیگے پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی ۔کوچ سے60بوتل شراب برآمد
