سوات: یونیورسٹی آف سوات کے اکیڈیمک کونسل کا پہلا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوسرے شرکا میں پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان ڈائریکٹر سینٹر فار بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی، انوائرمینٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر انور حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر لطف اللہ ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر کفایت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر، شاہد علی اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر یحی خان لیکچرر، عماد خان لیکچرر، فدا حسین ڈائریکٹر ایڈمشن، محمد ریاض کنٹرولر آف ایگزامینیشنز اور محبوب الرحمان، رجسٹرار شامل تھے۔ اجلاس میں جن اہم امور کے بارے میں فیصلے کئے گئے، اُن میں آن لائن کلاسز کیلئے ڈرافٹ پالیسی کی منظوری، سینڈیکیٹ ممبرشپ کیلئے دو ملحقہ کالجوں کے پرنسپلز کا انتخاب، اے ایس آر بی کے لیے اکیڈیمک کونسل کے تین ممبران کا انتخاب، ایفیلیشن کمیٹی کیلئے اکیڈیمک کونسل کے ممبر کا انتخاب، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے بورڈ آف سٹڈیز منٹس کی منظوری، گریجویٹس کے سالانہ داخلے، ایڈمشن پالیسی میں رد بدل کے ساتھ ساتھ دوسرے امور شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے اجلاس کے تمام شرکا کو اکیڈیمک کونسل کی پہلی میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
یونیورسٹی اف سوات میں اکیڈیمک کونسل کی پہلی میٹنگ کا کامیاب انعقاد
