سوات(مارننگ پوسٹ)رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان سے گوجر قومی تحریک کے صدر الحاج شہزاد کی ملاقات،مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی،علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفا ق،ایم پی اے نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،گذشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی گران خان اور گوجر قومی تحریک کے صدر الحاج شہزاد کے مابین ملاقات ہوئی،اس موقع پر حاجی شہزاد نے انہیں مختلف مسائل سے آگاہ کیا جبکہ کبل مینگورہ کے مابین سٹیل برج بنوانے،سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام تیز کرنے اورزیر تعمیر منصوبوں کو جلد ازجلدتکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جس پر ایم پی اے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے جس کے حل کیلئے وہ عملی اقدامات اٹھاکرقدم قدم پر حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ جوبھی مسئلہ ہو عوام براہ راست آکر ہمیں آگاہ کریں ان کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اورانہیں مایوس نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے مسائل میں بتدریج کمی آرہی ہے،مسائل کے حل کی یقین دہانی پر حاجی شہزادنے ایم پی اے گران خان کا شکریہ اداکیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے مولانا عرفان اللہ اوردیگر بھی موجود تھے۔
عزیز اللہ گران سے گوجر قومی تحریک کے صدر الحاج شہزاد کی ملاقات،مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو
