سوات: سوات میں کورونا کے مریضوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران9 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد2630ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید20 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد1634 ہوگئی۔ 576 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک سوات میں کورونا وائرس سے93افراد انتقال کر چکے ہیں۔
سوات میں کورونا مریضوں میں مسلسل کمی آنے لگی،24 گھنٹوں میں 9 افراد متاثر
