سوات(مارننگ پوسٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے عالمی ادارہ صحت ملاکنڈ کے ایریا کوآرڈینیٹر خواجہ عرفان کو انسداد پولیو کیلئے ڈویژنل ٹاسک فورس کا سیکرٹری نامزد کیا ہے وہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولیو خاتمے سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاسوں کے ایجنڈے کی بروقت تیاری اور تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز تک پہنچانے کے نگران ہونگے تاکہ خطے سے پولیو کی مکمل بیخ کنی کی ان مہمات کے بہتر نتائج سامنے آسکیں۔