سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ آیاز خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رحمان شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ فضاگٹ مینگورہ کے قبضے سے 1010گرام چرس برآمد جبکہ ملزم محمد غنی ولد محمد دور ساکن ملالے دکوڑک کے قبضے سے 49گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف ں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ انور خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت ملزم جلیل ولد نزیر احمد سکنہ مکانباغ کے قبضے سے 115گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ مینگورہ درج کیا گیا اسی طرح تیسری کارروائی میں ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری شوکت حیات ولد انور اللہ جو پولیس کو مطلوب تھا کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ زاہد اللہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم واجد ولد طوطا خان سکنہ نویکلے مینگورہ کے قبضے سے 413گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مجرم اشتہاری محمد دیار ولد احمد سکنہ کروڑہ ضلع شانگلہ کوتھانہ مینگورہ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔