سوات (مارننگ پوسٹ) سوات ہیلتھ جم کے زیر اہتمام "چمپئن شپ” مقابلوں کا انعقاد ، پہلی دفعہ بائی پاس قمبر سے فضاگٹ تک دوڑ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے ، مقابلوں میں مختلف شہروں کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ، مقابلوں میں لانگ جمپ ، رننگ ، مارشل آرٹ ، باکسنگ ، کراٹے ، باڈی بلڈنگ اور پاور لفٹنگ شامل تھے ، مقابلوں میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سوات ہیلتھ جم میں انعامات دئیے گئے اس سلسلے میں سوات ہیلتھ جم کے ایم ڈی میاں جاوید حسین ، آرگنائزر مجید ،فرید اللہ ، سید عثمان علی ، ایڈوائزر محمد حیات ،چیف فضل کرم ، عطاء اللہ خان ، ایاز خان ، عبداللہ اور دیگر نے اختتامی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا ، مختلف مقابلوں میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دو عدد موٹر سائیکل ، 80 ہزار روپے کے نقد انعامات سمیت شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے جبکہ مجید اللہ نے جم کو اپنی طرف سے پچاس ہزار روپے ، محمد حیات نے تیس ہزار روپے اور فضل کرم خان نے اپنی جانب سے جم کو تیس ہزار روپے دئیے ۔ احمد سکنہ رحمان آباد نے دوڑ میں پہلی پوزیشن ، سینئر شہاب نے باڈی بلڈنگ میں پہلی پوزیشن ، جونیئر میں افان نے پہلی ، ویٹ تھرو کے مقابلوں میں قوی خان ایڈوکیٹ نے پہلی لانگ جمپ میں عامر سہیل نے پہلی ، رسہ کشی کے مقابلوں میں افتخار خان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن ، پاور لفٹنگ میں ساجد خان نے پہلی پوزیشن ، جمناسٹک باکسنگ میں ابراہیم خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح مذکورہ مقابلوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید حسین کا کہنا تھا کہ یہ مقابلے ہم نے سوات ہیلتھ جم کی جانب سے منعقد کئے گئے تھے اور اپنی مدد آپکے تحت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال جم کی سطح پر مقابلے منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے اور یہ واجد جم ہے جو ہر سال مقابلے منعقد کر رہا ہے مقابلوں میں نوجوانوں کیساتھ ساتھ عمر رسیدہ افراد نے بھی حصہ لیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے مثبت پروگرامات منعقد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور سرکاری سطح پر ان کی مدد کی جائے انہوں نے مینگورہ انتظامیہ ، ٹریفک پولیس ، 1122 ریسکیو کے وقار خان اور دیگر حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوڑ کے مقابلے منعقد کرنے میں بائی پاس روڈ کو ٹریفک کیلئے بند رکھا اور ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقتاً فوقتاً ہماری حوصلہ افزائی کی اورہماری کوریج کی ۔