مینگورہ: ٹریفک پولیس کا شہر کے اندر ٹریفک روانی اور سسٹم درست کرنے کے بجائے جرمانوں پر توجہ مرکوز ،جرمانوں میں پولیس کو کمیشن لینے کے وجہ سے مین سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے جرمانے کرنے کا عمل جاری،گاڑیوں کو چوکوں اور سڑکوں پر کھڑا کرتے وقت بد ترین ٹریفک جام کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے جرمانے لگانے والے پولیس میں وہ اہلکاروں بھی شامل ہے جو قانونی طور پر چالان دینے کے لئے مجاز نہیں ہوتے بلکہ وہ دھڑا دھڑ جرمانے لگانے میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کر رہے ہیں،گاڑیاں مین شہراہوں اور سڑکوں پر کھڑی کرکے جرمانہ کرنے کا طریقہ کار خود ٹریفک جام کا مسئلہ بن رہا ہے جس پر عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے