پشاور() نجی سکولوں کی انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے سکولوں میں17مئی سے تعطیلات کے حکمنامے پر عملدرآمد سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگلے سال ماہ رمضان اپریل میں آئیگا تو کیا سکولوں کی تعطیلات اپریل سے دی جائیگی واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے میدانی اور پہاڑی علاقوں کے سرکاری سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کے الگ الگ شیڈول جاری کردئیے ہیںجن کے مطابق میدانی علاقوں میں17مئی سے12اگست تک تمام سرکاری اور نجی شعبے کے زیرانتظام پرائمری سکول بند رہیں گے جبکہ مڈل،ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں17مئی سے31جولائی تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم نجی سکولوں کی تنظیم پین یعنی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے محکمہ ابتدائی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم کے حکمنامے کو مسترد کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قبل ازوقت تعطیلات کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا حرج ہوگا نیٹ ورک کے صدر کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کو جواز بنا کر سکولوں میں تعطیلات کا اعلان یکطرفہ فیصلہ ہے وقت کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک آگے آرہا ہے اگلے سال رمضان اپریل میں آئیگا تو کیا حکومت اس وقت بھی سکولوں میں تعطیلات اعلان کریگی ان کے مطابق وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی سکولوں میں تعطیلات کا فیصلہ کریں گے۔