سوات(مارننگ پوسٹ) اتفاق رکشہ یونین کا سوات میں رکشوں کے مسائل حل کرنے اور اپنے مطالبات کے حق میں سوات پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر جہانزیب نے کہا کہ انتظامیہ سوات میں نئے رکشوں کی آمد روکنے کے ساتھ ساتھ نئی رجسٹریشن پر پابندی لگائے ، انہوں نے نئے رکشوں کی برآمد روکنے کیلئے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جاری کاروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے ، مظاہرے سے تحصیل ناظم اکرام خان ،تحصیل کونسلرز ڈاکٹر خالد محمود ، شاہد علی ، عبدالکریم ، ضلع کونسلرضیاء اللہ جانان ،اتفاق رکشہ یونین سوات کا صدر جہانزیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انتظامیہ سوات میں ٹوسٹروک رکشے ختم کرنے سے گریز کرے یا ان لوگوں کیلئے پہلے متبادل روزگار کا انتظام کرے ، غریب رکشہ ڈرائیوروں کی روزی روٹی کا ذریعہ ختم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے ، لہٰذا انتظامیہ اس اقدام سے گریز کرے ، منتخب کونسلروں اور تحصیل ناظم نے یونین سے منسلک تمام رکشہ ڈرائیوروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات پر غور کیلئے انتظامیہ سے بات کریں گے بصورت دیگر ان غریب رکشہ ڈرائیوروں کے حقوق حاصل کرنے کیلئے ان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،