سوات(مارننگ پوسٹ)زمونگ کورماڈل انسٹیٹیوٹ فارسٹیٹ چیلڈرن پشاور کے منیجمنٹ کمیٹی چیئر پرسن اور چیف ایگزیکٹیوسپارک آف ہوپ (امریکہ) نسرین امان کا خپل کور فاونڈیشن سوات کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق زمونگ کور چیئر پرسن اور چیف ایگزیکٹیو سپارک آف ہوپ (امریکہ) نسرین امان کے ہمراہ ،اوسید سیٹھی نمائندہ سپارک آف ہوپ (امریکہ) ، سمینا سپارک آف ہوپ امریکہ اور محمد مزمل کوارڈینیٹر سپارک آف ہوپ امریکہ نے یتم بچوں کا ادارہ خپل کور فاونڈیشن سوات کا دورہ کیا خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی ودیگر سٹاف سے ملاقات کی اور کہا کہ خپل کور فاونڈیشن میں بچوں کی رہائش اور دیگر ضروریات کا خاصہ خیال رکھا جاتا ہے جس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی مہمانوں نے خپل کور فاؤنڈیشن بوائز کمیپس، گرلز کیمپس اور پرائمری کیمپس شیراڑی میں رہائش پزیر بچوں اور بچیوں سے بھی ملاقات کی اور یتیم بے سہارا بچوں کے لئے بننے والا زیر تعمیر خپل کور ویلج کا بھی دورہ کیا ۔آخر میں مہمانوں کو ادارے کے طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔