سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہرمیں برقعہ پوش چورخواتین گروہ سرگرم ،کئی خواتین کے پرسوں کا صفایاکردیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کے مر کزی شہر مینگورہ کے مصروف ترین چینہ مارکیٹ میں برقعہ پوش چور خواتین گروہ سرگرم ہے جو آئی روز کئی خواتین کے پرسوں کا صفیا کر چکی ہے۔جس میں قیمتی سونے کی زیورات اور لاکھوں روپے ہوتے ہے، گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقے سیدوشریف سے آئی ہوئی خواتین کچھ ضروری گھر کا سامان دوکاندار سے خریدرہی تھی کے اچانک اسے دوکان میں کچھ برقعہ پوش خواتین داخل ھوگئی اورسیدو شریف کی رہائیشی خواتین کے پرسوں میں موجود نقد پیسوں کا صفایا کرکے سیکنڈوں میں غائب ھوگئی ۔جس میں تقریبابارہ ہزار روپے،سونے کی1 عدد انگھوٹی 2 عدد سونے کے میخکی تھی۔ سوات کے عوام نے سوات انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس برقہ پوش خواتین چور گروہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے